04:10 pm
آپ ایسا کریں کہ ملک کی جان چھوڑ دیں اور بچوں کو کرکٹ کے گُر سکھائیں!

آپ ایسا کریں کہ ملک کی جان چھوڑ دیں اور بچوں کو کرکٹ کے گُر سکھائیں!

04:10 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ عمران خان کو بچوں کو کرکٹ کے بارے میں مشورے دینے چاہئیں ، اگر انہیں صحابہ کرام پر تقریر کرنا ہوتی وہ اپنی زندگی کرکٹ میں نہ گزارتے ، تفصیلات کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی نے وزیر اعظم پاکستان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر صحابہ پر تقریر کرنی ہوتی
تو وہ ساری زندگی کرکٹ میں نہ گزارتے بلکہ پہلے صحابہ کرام کی شان سمجھتے اور پھر تقریر کرتے ، میرا مشورہ ہے کہ انہیں بچوں کو کرکٹ کے حوالے سے مشورے دینے چاہئیں ۔خادم حسین رضوی نے کہا کہ اگر آپ کو اتنا ہی تقریر کا شوق تھا توپھر زندگی کرکٹ میں گزارنے کی بجائے دین پڑھنا تھا۔ یہ میں نہیں کہہ رہا،نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ میرے صحابہ کو طنزوتشریح کا نشانہ مت بنانا۔ لہذا صحابہ کے خلاف بات کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ایک روایت کہ نبی پاک ﷺنے فرمایااللہ نے لوگوں کے دلوں کودیکھا لیکن میرے صحابہ سے پاکیزہ کسی کادل نہیں دیکھا۔ یہ اللہ کے فیصلے ہیں۔اللہ ان کے دلوں کو جانتا تھا اسی لیے اللہ نے ان صحابہ کو دین اورنبی پاک ﷺ کی غلامی کیلئے چن کیا۔عمران خان نے کہاکہ دین کی ترجمانی کرنے کا شوق ہے تو دین پڑھو، ورنہ ملک چلاؤ، جو آپ کی ذمہ داری ہے، اگر ملک نہیں چلا سکتے تو ملک کی جان بھی چھوڑ دو۔