04:11 pm
 پاکستان میں اب ایسی گرفتاریاں ہونے والی ہیں کہ اسمبلیاں ہل کر رہ جائیں گی

پاکستان میں اب ایسی گرفتاریاں ہونے والی ہیں کہ اسمبلیاں ہل کر رہ جائیں گی

04:11 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) بڑی بڑی بریکنگ نیوز کیلئے تیار ہوجائیں، پاکستان میں اب ایسی گرفتاریاں ہونے والی ہیں کہ اسمبلیاں ہل کر رہ جائیں گی ، بڑا انکشاف کر دیا گیا ۔۔۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں بھی گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ گرفتاریوں کی بریکنگ نیوز کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہئیے۔
اب صبح دوپہر شام گرفتاریاں ہوتی رہیں گی۔ چار چار گھنٹوں کے بعد گرفتاریاں ہوں گی۔لیکن اس تمام معاملے میں اصل مسائل چھپ جائیں گے۔ مثال کے طور پر معشیت کا ایک اہم مسئلہ ہے۔خیال رہے نیب نے اپوزیشن رہنماؤں سابق آصف زرداری، فریال تالپور، اور حمزہ شہباز کے بعد حکومتی وزیر سبطین خان کو بھی گرفتار کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ سبطین خان پر2007ء میں چنیوٹ میں مائنیزکے ٹھیکہ کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ سبطین خان 2007ء میں صوبائی وزیر معدنیات تھے۔ اس وقت پنجاب میںوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔

تازہ ترین خبریں