04:34 pm
نوازشریف کی طبی بنیادو ں پر سزامعطلی کی درخواست کے حوالے سے انتظار کی گھڑیاں ختم

نوازشریف کی طبی بنیادو ں پر سزامعطلی کی درخواست کے حوالے سے انتظار کی گھڑیاں ختم

04:34 pm

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔کیس کی سماعت کل (بدھ) کوہوگی۔میڈیکل افسر نے اپنے جواب میں رائے دی کہ موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے، انہیں ای سی جی کرانے کو کہا گیا
لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ نواز شریف کو دل کے دورے اور ذیابطیس کا ٹیسٹ کرانا تجویز کیا گیا ہے۔میڈیکل افسر کی جانب سے جواب کے ساتھ نواز شریف کی روزانہ کی بلڈ اور شوگر رپورٹ منسلک کی گئی ہے جب کہ انہیں دی جانے والی روزانہ کی ادویات کی فہرست بھی شامل ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جائے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سزا طبی بنیادوں پر معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرکھی ہے جس کی سماعت کل( بدھ) ہوگی۔

تازہ ترین خبریں