06:43 am
گروپوں میں فائرنگ، 4 جاں بحق، خبر نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی

گروپوں میں فائرنگ، 4 جاں بحق، خبر نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی

06:43 am

2 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں 5 زخمی بھی ہوئے ہیں جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ڈی پی
او ننکانہ صاحب کے مطابق بگاچک کے 2 گروپوں میں دشمنی چلی آ رہی ہے، دونوں گروپوں میں پہلے بگا چک میں جھگڑا ہوا۔ایک گروپ اپنے زخمی کو لے کر اسپتال پہنچا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔اسپتال میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 4 افراد عبد الواحد، عبد القادر، یوسف اور تنویر جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اسپتال پہنچ گئے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔