06:54 am
 قمرجاوید باجوہ  نے 300 کلو وزنی کو علاج  کیلئے لاہور منتقل کرنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے

قمرجاوید باجوہ نے 300 کلو وزنی کو علاج کیلئے لاہور منتقل کرنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے

06:54 am

صادق آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے 300 کلو وزنی نورالحسن کو علاج کی خاطر لاہور منتقل کرنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے رہاشی کو لاہور منتقل کرنے کیلیے ائیر ایمبولینس فراہم کی جائے گی۔موٹاپے کا شکار نورالحسن کو ایئرایمبولنس میں منتقل کرنے کی خاطر گھر کا گلی میں کھلنے والا دروازہ اور دیوار توڑنی پڑی ہے
اور دیگر انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد کاشف نے بتایا کہ نور الحسن نے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔آرمی چیف کی جانب سے مدد کے اعلان کے بعد ہیلی پیڈ کی تیاری اور سیکیورٹی کے دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس جیسے ہی پہنچے گی مریض کو منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا اور اس میں پانچ سے دس منٹ درکار ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ نورالحسن کو لاہور میں ڈاکٹر معاذ الحسن کے پاس منتقل کیا جائے گا جو ان کا مفت علاج کریں گے۔ڈاکٹر معاذ اس سے قبل بھی 600 کلو وزنی مریض کا علاج کر چکے ہیں اور ان کا نام اس کارنامے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔

تازہ ترین خبریں