07:40 am
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرداخلہ کو آئینہ دکھا دیا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرداخلہ کو آئینہ دکھا دیا

07:40 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرِ داخلہ کو کرکٹ میں سیاست شامل کرنے پر آئینہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں اتوار کو ہونے والے انتہائی اہم پاک بھارت میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا
کہ یہ ’انڈین ٹیم‘ کی جانب سے پاکستان پر دوسرا حملہ (اسٹرائک) ہے اور دونوں میں ہی یکساں نتیجہ برآمد ہوا۔اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جن میں میچ اور ضرب لگانا شامل ہے، اگر کوئی شک ہے کہ نوشہرہ کی جوابی کارروائی میں ہم نے بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کا کیا جواب دیا تھا تو 27 فروری 2019 کے نتائج دیکھئے جس میں دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔

تازہ ترین خبریں