08:18 am
گورنر اسٹیٹ بینک کی پہلی ہی پریس کانفرنس میں قوم کو خوشخبریاں

گورنر اسٹیٹ بینک کی پہلی ہی پریس کانفرنس میں قوم کو خوشخبریاں

08:18 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مشکلا ت میں گری پا کستانی عوام کیلئے اب تک کی بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے پہلی ہی پریس کانفرنس میں قوم کو خوشخبریاں سنا دیں۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے پہلی ہی پریس کانفرنس میں خوشخبریاں سناتے ہوئے کہا
کہ معیشت میں استحکام آرہا ہے، بیرونی خسارے میں کمی ہورہی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ برآمدات اور درآمدات کا فرق بتدریج کم ہو رہا ہے، حکومت کے قرض لینےسے افراط زر بڑھتا ہے، اب حکومت مرکزی بینک سے قرض نہیں لے گی۔ان کا مزید کہنا تھا معاشی ٹیم کی کوششوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہے،ہم ہر وہ اقدام اٹھائیں گےجو ملک کیلئے بہتر ثابت ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں