09:04 am
عمران خان کی جانب سے حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرنے کی ہدایت

عمران خان کی جانب سے حکومتی وزرا کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرنے کی ہدایت

09:04 am

 اسلام آباد (آئی این پی )  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  عمران صاحب جب آپ پارلیمنٹ میں اپنے وزرا کو ہنگامہ کرنے کی ہدایت کریں گے تو سوال تو اٹھیں گے،پارلیمان پہ حملہ کرنے والا ہی صرف پارلیمان کی آواز سے ڈر سکتا ہے ، قصور آپ کا نہیں نالائق ، ووٹ چور ،سیلیکٹڈ وزراعظم کو پارلیمان سے خوف ہی آئے گا۔ کابینہ کے اجلاس  پر  اپنے  بیان میں مریم اورنگزیب  نے کہا
 عمران صاحب افسوس کے آپ اپنے وزرا کو انتشار اور دھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں سکھا سکے، کابینہ کا اجلاس صرف پارلیمان میں انتشار اور اپوزیشن لیڈر کی بجٹ تقریر کو روکنے کے لئے باضابطہ ہدایت دینے کے لئے بلایا ہے، کابینہ کے اجلاس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کو میڈل دیئے جائیں گے عمران صاحب کان کھول کے سن لیں جو بجٹ عوام کے لیئے زہرِ قاتل ثابت کو ہوگا وہ پارلیمان سے پاس نہیں ہو سکتا، عمران صاحب جان بوجھ کر سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت بجٹ پہ بحث نہیں ہونے دے رہے، عمران صاحب نہیں چاہتے کہ شہباز شریف عوام دشمن آئی ایم ایف کے بجٹ کے اصل حقائق عوام کو پتہ چلیں عمران صاحب کان کھول کے سن لیں جتنا مرضی ہنگامہ، شور اور غنڈا گردی کروائیں شہباز شریف کی تقریر بھی ہوگی اور عوام دشمن بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔

 

تازہ ترین خبریں