09:54 am
 سال 2019-20 میں پبلک سیکٹر میں 41،687 نئی ملازمتیں مہیا کی جائیں گی،وزیراعلی خیبر پختونخوا

سال 2019-20 میں پبلک سیکٹر میں 41،687 نئی ملازمتیں مہیا کی جائیں گی،وزیراعلی خیبر پختونخوا

09:54 am

پشا ور (مانیٹر نگ ڈیسک )وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے مالی سال 2019-2020کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نےاعلان کیا ہے کہ سال 2019-20 میں پبلک سیکٹر میں 41،687 نئی ملازمتیں مہیا کی جائیں گی۔صوبائی وزراء کی تنخواہوں میں 12 فیصد کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے۔
قبائلی اضلاع کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 103 ارب روپے ہوگا۔بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ نے قبائلی اضلاع کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دی ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام پچھلے سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔