09:58 am
 انشاء اللہ اگلے چند ہفتوں میں کیسز صفر رہ جائیں گے، چیف جسٹس

انشاء اللہ اگلے چند ہفتوں میں کیسز صفر رہ جائیں گے، چیف جسٹس

09:58 am

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکا ئو نٹس کیس کی سما عت کے دوران چیف جسٹس نے نیب کو ہد ایا ت کی کہ ہا ئیکور ٹ کے فیصلو ں کیخلاف اپیلو ں پر تیا ری شروع کر دیں ، چند ہفتو ں میں نمٹا دینگے ۔تفصیلا ت کے مطا بق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نےکرمنل کیسز سے متعلق ریمارکس دئیے
کہ کرمنل کیسز تقریباً اب ختم ہوگئے ہیں، انشاء اللہ اگلے چند ہفتوں میں صفر رہ جائیں گے، اس ہفتے کے بعد صرف 100 اپیلیں رہ جائیں گی، تمام کیسز کی ایک ساتھ تیاری کرلیں، کیسز ختم ہونے والے ہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سینئر اسسٹنٹ بینک محمد انور کے جعلی اکاؤنٹس کھلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر معاملہ نمٹا دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انور ایوب کو 3 سال سزا اور 8 لاکھ جرمانہ کیا، دوسرے کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انور ایوب کو 8 سال کی سزا دی اور ہائیکورٹ نے دونوں کیسز میں سزا 3 سال کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےکہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے، ایک لاکھ کا اکاؤنٹ کھول کر اسے 9 لاکھ بنا دیا، اکاؤنٹ بغیر تصدیق کے تو نہیں کھل سکتے۔ جتنے بھی اکاونٹ کھلے سب کے اوپننگ فارم پر ملزم کے دستخط تھے، جتنی بھی ٹرانزیکشنز ہوئیں ملزم ان میں ملوث تھا۔

تازہ ترین خبریں