11:05 am
لا ہو ر ہا ئیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواستِ ضمانت مسترد

لا ہو ر ہا ئیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواستِ ضمانت مسترد

11:05 am

لا ہور (مانیٹر نگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران خواجہ برادران کی درخواستِ ضمانت پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا۔کچھ دیر
بعد عدالت عالیہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ برادران کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجہ اپنے تفصیلی فیصلے میں بتائیں گے۔دورانِ سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران نے کمپنی بنا کر ایئر ایوینو ہاؤسنگ اسکیم بنائی، سن 2000ء میں خواجہ برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی انکوائری شروع ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ 11 اگست 2003ء کو ایئر ایوینیو کو پیراگون میں تبدیل کر دیا گیا، خواجہ برادران خوش قسمت رہے کہ ان کے 49 ملین کے بانڈز نکل آئے جس کے باعث انکوائری بند کر دی گئی۔

تازہ ترین خبریں