11:57 am
دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

11:57 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) لاہور نیوز اور روزنامہ ”دنیا“ کے رپورٹر دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور نیوز اور روزنامہ ”دنیا“ کے رپورٹر دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے
دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں