02:20 pm
عمران خان  کان کھول کرسن لیں عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان کان کھول کرسن لیں عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،مریم اورنگزیب

02:20 pm

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کان کھول کر سن لے کہ شہباز شریف ایوان میں تقریر بھی کریں گے اور بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے،کابینہ اجلاس میںایوان کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو میڈل دیے گئے ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز اپنے ایک جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا
کہ عمران صاحب پارلیمان پہ حملہ کرنے والا ہی پارلیمان کی آواز سے ڈر سکتا ہیلیکن آپجب وزرائ� کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرنے کی ہدایت کریں گے تو سوال تو اْٹھیں گے انہوں نے کہا کہ قصور آپ کا نہیںکیونکہ نالائق، ووٹ چور، سیلیکٹڈ وزراعظم پارلیمان سے خوف ہی کھائے گا انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہآپ وزرا کو انتشار اور دھرنے کے علاوہ کچھ نہ سکھا سکیاورآج منگل کو کابینہ اجلاس پارلیمان میں انتشار اور اپوزیشن لیڈر کی بجٹ تقریر روکنے کی ہدایت دینے کے لئے بلایامریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو میڈلز سے نوازہ جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں عوام کے لیے زہر قاتل بجٹ پاس نہیں ہوسکتا، جان بوجھ کر سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہے، عمران صاحب نہیں چاہتے شہباز شریف آئی ایم ایف بجٹ کے اصل حقائق عوام کو بتائیں، جتنا مرضی ہنگامہ، شور اور غنڈا گردی کرائیں شہباز شریف کی تقریر ضرور ہوگی

تازہ ترین خبریں