02:28 pm
’’سپر یم کو رٹ نے  جر م کو ثابت کر نے کے لیئے  نیب کو گا ئیڈ لا ئنز  دیدیں‘‘

’’سپر یم کو رٹ نے جر م کو ثابت کر نے کے لیئے نیب کو گا ئیڈ لا ئنز دیدیں‘‘

02:28 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی)چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو گائیڈ لائن دے دی اور کہا ملزم خاموش بھی رہے تو جرم کو نیب نے ثابت کرناہے، شک وشبہ سے بالاتر کیس کو ثابت کرنا نیب کا کام ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محکمہ خوراک بلوچستان کے گندم خوربرد میں ملوث ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی
۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم خاموش بھی رہے تو جرم کو نیب نے ثابت کرنا ہے۔چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا گندم خوردبرد میں ملوث ٹھیکیداروں نے پلی بارگین کرلی، حکومت کا نقصان پلی بارگین سے ریکور ہو گیا۔جسٹس طارق مسعود نے کہاکہ گندم کے ٹرک راستے میں غائیب ہوئے، دو ملازمین نے ٹرک غائب ہونے کی اطلاع دی دو نے نہیں دی۔چیف جسٹس نے کہاکہ محکمہ فوڈز ملازمین نے کام میں غفلت کی تو محکمانہ کاروائی ہو گی، ادارہ کی غفلت پر نیب قانون کا اطلاق کیسے ہو سکتا ہے،شک و شبہ سے بالاتر کیس کو ثابت کرنا نیب کا کام ہے۔اعلی عدالت نے محکمہ خوراک بلوچستان میں گندم خورد بردکیس کے ملزمان کی سزا کوکالعدم قراردے دیا۔

تازہ ترین خبریں