03:10 pm
مطالبات منظور نہ ہوئے تو بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، ایم کیو ایم پاکستان

مطالبات منظور نہ ہوئے تو بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، ایم کیو ایم پاکستان

03:10 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بجٹ منظور ی کے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔ بی این پی مینگل کے بعد حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بھی تیور دکھانے شروع کر دیے اور بجٹ کی منظوری کےلئے ووٹ ڈالنے کو مطالبات سے مشروط کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کے میئروسیم اختر نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کو الگ سے ترقیاتی پیکیج دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا،
آخری بار ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اگر مثبت جواب نہیں آتا تو بجٹ پاس کرانے میں ہم حصہ نہیں ہوں گے اور آئندہ دو تین روز رابطہ کمیٹی کااجلاس کرکے اس بارے میں حتمی فیصلہ کرلیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ دس سال کے دوران کراچی کے بجٹ میں کٹوتی کی جس کی وجہ سے کراچی تباہ ہوگی

تازہ ترین خبریں