04:03 pm
بے نظیر بھٹوشہید کی وصیت کا فرانزک آڈٹ ہونے والا ہے

بے نظیر بھٹوشہید کی وصیت کا فرانزک آڈٹ ہونے والا ہے

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارو ن رشید کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو شہید کی وصیت کا فرانزک آڈٹ ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پرو گرام مقابل میں انکشاف کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی مشکلات میں اب مزید اضافہ ہو جائے گا کیونکہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی وصیت جس کے بارے میں بہت سارے لوگوں کا خیال ہے
کہ جعلی ہے، کا فرانزک آڈٹ ہونے والا ہے۔انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ اسی جعلسازی سے بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھٹو لگایا گیا اور انھیں وراثت دے دی گئی البتہ اس وقت ان کے والد نےان کے والد نے انھیں اختیارات نہیں دیے تھے۔لیکن اب چونکہ آصف علی زرداری کو چائے کا کپ بھی دو ہاتھوں سے تھامنا پڑ رہا ہے تو اب اختیارات بلاول کو دے دیے گئے ہیں۔ اس وصیت کا فرانزک آڈٹ ہوگا تو شاید ایک مزید کیس آصف زرداری کے خلاف بنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں