04:05 pm
پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہاتھ سے نکل گئی ہےٟ شاہد مسعود

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہاتھ سے نکل گئی ہےٟ شاہد مسعود

04:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعو د کہتے ہیں کہ سندھ میں بہت انتہائی سخت قسم کا احتساب شروع ہونے والا ہے۔امداد پتافی کا استعفیٰ اسی سلسلے کا رد عمل ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جو پیپلزپارٹی تھی اب یہ وہ پیپلزپارٹی رہی ہی نہیں ۔ یہ لوگ پارٹی کو الگ ہی طریقے سے چلا رہے ہیں۔
یہاں پر خوفزدہ کردینے والا ماحول ہے کسی حد تک ایم کیوایم جیسا ہی ماحول ہے۔ فریال تالپور اور آصف زرداری کا حکم نہ ماننے سے بے عزتی ہو سکتی ہے ۔ عہدے سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔اسلم مسعود تو کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ مجھے جدہ میں مروادیں گے۔ بلاول ہائوس آس پاس کے گھروں اور جائیدادوں کو ملا کر بنایا گیا ہے جس پر 84ارب روپے لگے ہیں۔

تازہ ترین خبریں