05:03 pm
تحریک انصاف نے اختر مینگل کو ساتھ ملانے کےلئے  پانچ ار ب روپے کی پیشکش کر دی، نبیل گبول کا انکشاف

تحریک انصاف نے اختر مینگل کو ساتھ ملانے کےلئے پانچ ار ب روپے کی پیشکش کر دی، نبیل گبول کا انکشاف

05:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ابھی تک قومی اسمبلی میں بجٹ پر کوئی بھی بحث نہیں ہوئی۔ جبکہ بجٹ پیش ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا ہے۔ ۔نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی پی نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بجٹ منظور کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں غیر سیاسی اور ناتجربہ کار لوگوںپر مشتمل ہے ۔
دوران پروگرام انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ کےسلسلے میں ساتھ ملانے کیلئے تحریک انصاف نے اختر مینگل کو پانچ ارب روپے کی آفر کی ہے اسی طرح ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی کے ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے آفر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں