05:04 pm
فواد چودھری کا سمیع ابراہیم سے معافی مانگنے کا فیصلہ

فواد چودھری کا سمیع ابراہیم سے معافی مانگنے کا فیصلہ

05:04 pm

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری صحافی سمیع ابراہیم کے معاملےپر گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ اب انھوںنے سمیع ابراہیم سے معافی مانگنے کا اعلان کردیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ تھپڑ مارنے کے معاملے پر کیا کہیں گے؟ سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کوئی انوپم کھیر یا دلیپ کمار والا تھپڑ تھوڑی ہے
جس پر مہم چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے میرے سامنے اینکر پرسن کو فون نہیں کیا البتہ میں اینکرپرسن سے معافی مانگ لون گا اس میں کوئی ایشو نہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پرکسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

تازہ ترین خبریں