05:25 pm
مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر محمد ارشد بھٹی کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر محمد ارشد بھٹی کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

05:25 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر محمد ارشد بھٹی سرپرست اعلیٰ بھٹی یوتھ فورس فتو والہ نے آج مسلم لیگ ہائوس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے ملاقات کی اور وچوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے
ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرمسلم لیگ شیخوپورہ کے رہنما محمد افضل بھی موجود تھے ۔ کامل علی آغا نے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہے ہیں ہم ہر شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرینگے۔

تازہ ترین خبریں