10:27 pm
 ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ  کااستعمال، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر کو گرفتار کرلیا گیا

ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ کااستعمال، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر کو گرفتار کرلیا گیا

10:27 pm

گوجرانوالہ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر کو اعلی عدلیہ، فوج اور وزیراعظم کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں امیر حمزہ نامی شہری نے حمزہ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ولید آصف بٹ کے خلاف درخواست دی۔شکایت کنندہ نے کہا کہ ولید آصف بٹ نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمرجاوید باوجوہ اور اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف انتہائی گھٹیا اور ہتک آمیز زبان استعمال کی۔درخواست میں کہا گیا کہ ولید آصف بٹ کے اس طرح کے اقدام سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے
اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ولید آصف بٹ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چھاپہ مار ٹیم نے ملزم آصف بٹ کا موبائل فون قبضے میں لے لیا جس میں وزیراعظم، فوج اورعدلیہ کے خلاف قابل اعتراض مواد موجود تھا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ولید آصف بٹ (ن) لیگ یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر رہ چکا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم آصف اقبال نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تنگ کرنے والے مجرم کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ ایف آئی اے کے خصوصی مجسٹریٹ امتیاز احمد نے سنایا تھا۔واضح رہے کہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے پاس صرف 10 ماہرین موجود ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد شعیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کو بتایا تھا کہ سائبر کرائم کے لیے ایف آئی اے کے قومی رسپانس سینٹر کے پاس انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے انٹرنیٹ بینک فراڈز، لاٹری اسکیم اور سوشل میڈیا پر ہونے والے دیگر جرائم کو روکنے کے لیے صلاحیت کا فقدان ہے

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔  پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔ پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

 چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

 دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

 میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا