06:31 am
وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 1600 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 1600 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

06:31 am

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 1600 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردئے گئے ہیں۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5جولائی ہے۔
جبکہ امیدواروں کا تحریری امتحان لینے کا ٹھیکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (این ٹی ایس) کو دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 1600 بھرتیاں گریڈ ایک سے گریڈ 14 میں کی جائیں گی۔ ہر پوسٹ کیلئے صوبوں اور اضلاع کا الگ الگ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی اے سے میٹرک رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 50 برس ہے۔ خصوصی حالات میں عمر کی حد 50 برس رکھی گئی ہے۔تمام منتخب شدہ افراد کی پوسٹنگ دفاتر میں ہوگی جبکہ فیلڈ ورک کیلئے بھرتیاں بعد میں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں