09:33 am
 پی ٹی آئی کے ساتھ میثاق معیشت چاہتے ہیں،شہباز شریف

پی ٹی آئی کے ساتھ میثاق معیشت چاہتے ہیں،شہباز شریف

09:33 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میثاق معیشت چاہتے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا 10 ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی گئیں، پورے نظام کو تالا لگا دیا گیا ہے، ہماری پیشکش کو حقارت سے مسترد کر دیا گیا، اب بھی دیر نہیں ہوئی ملک کیلئے حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
اس ایوان میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے تھے، چاہتے ہیں میثاق معیشت پر بھی ایوان میں دستخط ہوں، پہلا موقع ہے غریب بھی احتجاج کر رہا ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بڑے بڑے دعوے کرتی تھی، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے، صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں بند ہوگیا، ڈالر 157 روپے کا ہوچکا ہے، میری تقریر ختم ہونے پر ڈالر 160 روپے کا بھی ہوسکتا ہے۔حکومت کے پاس کوئی وژن تھا نہ تیاری، سلیکٹڈ وزیراعظم نے رات گئے قوم سے خطاب کیا، عمران خان نے کہا شہباز شریف اور حمزہ کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم نے این آر او کو بے شمار بار دہرایا، وہ قوم کو بتائیں، کس نے این آر او مانگا ؟ وزیراعظم سے این آر اور ات کو مانگا یا دن کو ؟ وزیراعظم قوم کو نہیں بتا سکتے تو سپیکر صاحب کے کان میں بتا دیں۔

تازہ ترین خبریں