11:47 am
فردوس عاشق اعوان کی بھی آڈیو لیک

فردوس عاشق اعوان کی بھی آڈیو لیک

11:47 am

اسلام آباد (آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا میں چلنے والی آڈیو ریکارڈنگ کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ مجھ سے منسوب آڈیو گفتگو ایڈٹ شدہ اور مختلف الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔
بدھ کے روز انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص گروہ اپنے عزائم کے لیے اسے سوشل میڈیا پر پھیلارہاہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہاگیا کہ وہ اس فعل کی شدید مذمت کرتی ہیں اوراس مجرمانہ سرگرمی کو متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے لیے بھجوادیاہے۔

تازہ ترین خبریں