06:22 pm
 کرکٹ اور معیشت کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کا ضبط بھی ٹوٹ گیا

کرکٹ اور معیشت کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کا ضبط بھی ٹوٹ گیا

06:22 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملکی سیاست، معیشت اور کرکٹ سے متعلق خبروں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اسلام آباد ماڈل کورٹس کے جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمات جلد نہ نمٹنے کی وجہ سے کئی لوگ جیلوں میں قید ہیں، جیلوں میں قید افراد کے بچے بھی قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ماڈل کورٹس فوری انصاف فراہم کر رہی ہیں، جرائم کے خاتمے کے لیے نظام کو بہتر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کو بولنے نہیں دیا جاتا، اپوزیشن اور قائد ایوان کو بولنے نہ دینے کا دیکھ کر ڈپریشن ہوتی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اس سے بچنے کے لیے چینل تبدیل کرتے ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ لگاتے ہیں تو پھر مایوس کن خبر ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے، معیشت کے بارے میں سنتے ہیں کہ وہ آئی سی یو میں ہے، آئی یو سی سے باہر آ گئی ہے، اس کا کون ذمہ دار کون ہے اس سے قطع نظر اچھی خبریں نہیں آ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کا ایک شعبہ ہے جہاں سے اچھی خبر آ رہی ہے اور وہ عدلیہ کی انصاف کی فراہمی کا شعبہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے تحت سستے اور فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ترجیح ہے، ماڈل کورٹس نے 45 دن میں 5800 مقدمات کے فیصلے کیے۔ ان کا کہنا تھا جھوٹے گواہ اور انصاف کی فراہمی میں تاخیر جیسے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، دیوانی مقدمے کا سامنے کرنے والا شخص اپنے گھر میں رہتا ہے جب کہ فوجداری مقدمے کا سامنے کرنے والا جیل میں رہتا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ دنیا کی پہلی سپریم کورٹ ہے جہاں آن لائن مقدمات کی سماعت شروع ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری