02:55 pm
پاکستانی لوگ گھروں میں کام کرنے والی ملازمائوں سے اپنی بہن بیٹیوں کو بچا کر رکھیں

پاکستانی لوگ گھروں میں کام کرنے والی ملازمائوں سے اپنی بہن بیٹیوں کو بچا کر رکھیں

02:55 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) پاکستان میں گھروں میں ملازمین رکھنے کا رواج ہر جگہ عام ہے مگر اس کےخطرات کیا ہیں اس سے بہت کم لوگ واقف ہونگے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق فجیرہ میں ایک غیر ملکی ملازمہ کو اپنی مالکن اور اسکی بیٹی کی نازیبا تصاویر اپنے بوائے فرینڈ سے شیئر کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فجیرہ میں گھر کی مالکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
بتایا کہ اس کی ملازمہ گھر میں کام کرتے وقت ہر وقت موبائل ہاتھ میں رکھتی تھی جس پر انہیں کئی بار شک بھی ہوا تاہم نظر انداز کر دیا ، ایک روز ملازمہ کا موبائل گھر میں رہ جانے پر ان کی نظر پڑی تو اس موبائل میں گھر کی مالکن اور ان کی بیٹی کی نامکمل لباس میں کئی تصاویر تھیں جسے اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو بھی شیئر کیا ہوا تھا ، تحقیقات پر ملازمہ نے تصاویر بنانے اور بھیجنے کا اعتراف بھی کیا جس پر اسے اگلے ماہ سزا بھی متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبریں