04:57 pm
آدھے کراچی کی بجلی بند ہونے والی ہے،انتظامات کرلیں

آدھے کراچی کی بجلی بند ہونے والی ہے،انتظامات کرلیں

04:57 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 22سالہ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے کراچی شہر کی آدھی آبادی بجلی سے محروم ہونے والی ہے۔ بجلی معطل ہونے کے خدشے سے شہر قائد کی آدھی آباد ی شدید پریشان ہو گئی ہے۔ آج 19جون کو شہر قائد کےلئے تقسیم کار کمپنی کا 22سالہ معاہدہ ختم ہونے والا ہے۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہر میں 123میگاواٹ بجلی کی پیداوار معطل ہوگی جس کے باعث شہر کی نصف آبادی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک بالکل مفت بجلی حاصل کر کے شہر قائد کے عوام سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے،
نیشنل گرڈسےکےالیکٹرک کو 6سو میگاواٹ سے زائدبجلی فراہم کی جاتی ہے۔کے الیکٹرک نے تاحال فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں کی، مقامی کمپنی سے 22 سال قبل معاہدہ آج ختم ہونے جارہاہے، اس ضمن میں نیپرا نے پاور ڈویژن کو خط ارسال کر کے صورتحال سے آگاہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سنگین صورتحال کے باعث کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے فوری اضافی بجلی فراہم کی جائے، ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے میں توسیع کے خواہش مند تھے البتہ اسٹیک ہولڈرز نے اس کی مخالفت کردی

تازہ ترین خبریں