05:02 pm
سینئر صحافی سے عمران خان کی اکیلے میں ملاقات

سینئر صحافی سے عمران خان کی اکیلے میں ملاقات

05:02 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کی ملاقات عمران خان سے ہوئی جس میں انہوںنے لاہور میں زیر گردش اس پراپیگنڈے کہ سردرار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لگوایا ہے کے بارے میں سوال کیا جس عمران خان نے جواب میں کہا
کہ بشریٰ بی بی ایک نیک خاتون ہیںاور ان کا روحانی دنیا میں ایک الگ مقام ہے ، انہوںنے مجھ جیسے گنہگار شخص کو مدینہ منورہ میں ننگے پائوں چلنے اور دین کے راستے پر چلنے کی ترغیب دلائی ۔ وزیر اعظم نے کہا اس پراپیگنڈہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے ، بشریٰ بی بی سیاسی چکروں میں نہیں پڑتیں ۔

تازہ ترین خبریں