05:59 pm
تو دنیا بھر کے ملکوں کی آنکھیں باہر آگئیں ، پاکستان کو آرڈر آنے لگ گئے

تو دنیا بھر کے ملکوں کی آنکھیں باہر آگئیں ، پاکستان کو آرڈر آنے لگ گئے

05:59 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی ائیر شومیں شریک پاکستانی جنگی لڑاکا طیارے نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے اور فضامیں اپنی ہیبت اور خطرناکی کامظاہرہ کرتے ہی دنیا کے کئی دفاعی ماہرین کی آنکھوں کو خیرہ کر دیا ہے۔
کئی ممالک نے طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، ائیر شو کے دوران کئی ممالک کے دفاعی ماہرین نے پاکستان اور چین کی جانب سے کم قیمت مگر جدید جنگی طیارہ بنانے پر حیرت کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے رابطہ بھی کیا گیا ہےتاہم اس حوالے سے ابھی معاملات طے کیے جانا باقی ہے۔پہلے ہی نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ملائیشیا، مصر اور دیگر کچھ ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا

تازہ ترین خبریں