11:31 am
سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیزاب پلا کر بہوکی جان لے لی

سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیزاب پلا کر بہوکی جان لے لی

11:31 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف )تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ محلہ النور نئی آبادی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیزاب پلا کر بہوکی جان لے لی۔خاتون آٹھ روز تک پمز ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہی تاہم پولیس نے بروقت اطلاع کے باوجود واقعہ کا مقدمہ تک درج نہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈھوک جیلانی بہارہ کہوکی رہائشی مرسلین اختر کی بارہ سال قبل محلہ النورنئی آبادی کے رہائشی ارشدعباسی کے ساتھ شادی ہوئی
جس سے اس کی ایک نوسالہ بیٹی بھی ہے۔مقتولہ مرسلین کے ورثاء کی طرف سے ایس ایچ اوتھانہ بہارہ کہوکو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پندرہ جون کی صبح مرسلین کی ہمشیرہ گلزرین اپناچیک اپ کروانے پمزہسپتال گئی تواس نے دیکھاکہ مرسلین سرجیکل وارڈ نمبر تین میں داخل تھی جس پر اس نے مرسلین سے حیرانگی میں پوچھا کہ یہاں کب اورکیوں داخل ہوئی ہو؟؟ جس پر مرسلین نے اسے بتایا کہ میں پانچ روز سے یہاں ہوں۔میرا خاوند مجھے یہاں داخل کرکے گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مرسلین نے اپنی ہمشیرہ کو بتایا کہ پانچ روز قبل سسرالیوں نے زبردستی تیزاب پلایا جس کے بعد میری طبعیت خراب ہوگئی اور بعدازاں مجھے ہسپتال لے آئے اور یہاں آکر سسرالیوں نے ہسپتال والوں کو یہ بیان دیاکہ میں نے خود تیزاب پیاہے۔مرسلین کے ورثاء کی طرف سے دی گئی اس درخواست پر پولیس نے کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔بعدازاں اٹھارہ جون کی رات تقریباً گیارہ بجے وہ دم توڑگئی۔جس کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔مرسلین کے ورثاء کی طرف سے دی گئی درخوست میں ذکر کیا گیا ہے کہ مرسلین کے خاوند ارشدعباسی کا شہنازنامی شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے جس پر مرسلین کا اپنے خاوند کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔اسی وجہ سے وقوعہ کے روز ارشد عباسی اوراس کی بہنوں ریحانہ بی بی،رخسانہ بی بی اوراس کی مبینہ معشوقہ شہناز نے مل کر اسے جان سے مارنے کے لئے تیزاب پلایا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 19جون بروز بدھ کو مقتولہ مرسلین کا پمزہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے

تازہ ترین خبریں

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق