07:24 am
اسحاق ڈار کی دبئی میں موجود تمام پراپرٹیز اور ٹاورز پر لفظ HDS کیوں لکھا ہوا ہے؟

اسحاق ڈار کی دبئی میں موجود تمام پراپرٹیز اور ٹاورز پر لفظ HDS کیوں لکھا ہوا ہے؟

07:24 am

اسلام آباد (اوصاف سپیشل ) پاکستان کے ایک نہایت مشہور صحافی چند سال پہلے پاکستان کے ایک سابق وفاقی وزیر اور ایک حالیہ بیمار وزیر دوبئی جانے کےلئے طیارے میں اتفاقاً ہم سفر بن گئے۔ خوب گپ شپ رہی۔ اس دوران بیمار وزیر یعنی اسحاق ڈار، سابق وفاقی وزیر اور منجھے ہوئے سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات سے کہنے لگے کہ ’’میرا دبئی میں شاندار کاروبار ہے۔ آپ ہمارے گھر لازمی تشریف لائیں،
کھانا ہمارے ساتھ کھائیں۔‘‘جھنگ کے سیدزادے نے دعوت قبول کرلی۔ اس کھانے کی میز پر اسحاق ڈار، ان کے صاحبزادے اور بہو (میاں نواز شریف کی بیٹی) بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار کے شاندار اور مہنگے گھر میں مخدوم فیصل صالح حیات پوچھنے لگے کہ ’’یہ جو آپ کے ہر ٹاور پر لکھا ہوا ہے “HDS” ایچ ڈی ایس، یہ کیا ہے؟ اس کا کیا مطلب ہے؟‘‘ اس پر پاکستان کو قرضوں تلے ڈبونے والے اسحاق ڈار بولے ’’اس کا مطلب ہے حضور داتا صاحب‘‘ مخدوم فیصل صالح حیات نے دو لمحوں کے لئے سوچا کہ یہ اسحاق ڈار کا گھر ہے۔ مجھے یہ بات کہنی چاہئے یا نہیں۔ پھر اندر سے آواز آئی نہیں جو سچ ہے منہ پر کہہ دینا چاہئے۔ دو لمحوں کے بعد فیصل صالح حیات نے کہا ’’ڈار صاحب! اتنے ٹاورز، اتنا کچھ حلال سے نہیں بنتاآپ نے کیسے بنا لیا۔‘‘

تازہ ترین خبریں