01:53 pm
 الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری

01:53 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری، وجہ انتہائی تشویشناک ۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز حلقہ این اے205 گھوٹکی کا دورہ کیا تھا،جہاں انہوں نے دورے کے دوران علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت اور جی ڈی اےکے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں 18 جولائی کو الیکشن ہوگا اور پابندی کے باوجود وزیراعظم نے دورہ کیا جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،جس پر عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء فہمیدہ مرزا اور میاں محمد سومرو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، وزیراعظم سمیت گورنراوروفاقی وزراء ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پوری طرح آگاہ تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم، گورنر اور وزراء نے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب انہیں 7 روز کے اندر داخل کرانے کا کہا گیا ہے،جواب داخل نہ کرنے کی صورت میں قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں