02:07 pm
غریب رکشہ ڈرائیو نے اپنی چھ کی چھ بیٹیوں کو یونیورسٹی لیول  تک تعلیم دلواکر پاکستانی معاشرے کی سب سے بہترین مثال قائم کر دی

غریب رکشہ ڈرائیو نے اپنی چھ کی چھ بیٹیوں کو یونیورسٹی لیول تک تعلیم دلواکر پاکستانی معاشرے کی سب سے بہترین مثال قائم کر دی

02:07 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تنگ نظری اور قدامت پسند ذہنیت کومات دیتے ہوئے کرا چی کے ایک غریب رکشہ ڈرائیور نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر بلند ہمتی کی شاندار مثال قائم کر ڈالی۔امجد نامی رکشہ ڈرائیور شہرقائد کا رہائشی ہے اور اس کے ہاں چھ بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تاہم اس نے لوگوں اور معاشرے کی باتوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے اپنی تمام بیٹیوں کو یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم دلوائی ہے۔
امجد کی ایک بیٹی آئی بی اے میں بھی زیر تعلیم ہے جب کہ باقی لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھ رہی ہیں۔ امجد کا کہناہے کہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے کہ بیٹیوں نے پرائے گھروں میں چلے جانا ہوتا ہے ان پر حد سے زیادہ تعلیمی اخراجات کرنا اتنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے کسی کی باتوں کی پرواہ نہیں کی اور اپنی بچیوں کو خوب پڑھایا ۔ آج میں بہت خوش اور مطمئن ہوں ۔

تازہ ترین خبریں