02:07 pm
اس حکومت کو جانا ہوگا،آصف زرداری

اس حکومت کو جانا ہوگا،آصف زرداری

02:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ حکومت کو چلے جانا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کے جانے کے بعد کون آئے گا۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد پارلیمنٹ سےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے حکومت کو چلے جانا چاہیے۔اور یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ان کے بعد کو ن آئے گا۔ انھوںنے کہا
کہ آل پارٹیز کانفرنس میں چئیرمین سینیٹ کے بارے میں بھی بات ہو گی۔ انھوںنے کہا کہ مجھے جیل میں ڈال دیاگیا ہے میری خیر ہےملک کا سوچیں۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انفرادی طور پر تو کوئی بھی آدمی کچھ بھی نہیں ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ جس کے اکائونٹ میں پانچ لاکھ روپے پڑےہوں ۔ایف بی آر والے اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری پکڑا جا سکتا ہے تو ہمارا کیا ہوگا۔ یہ باتیں ان کولانے والوں کو سوچنی چاہئیں۔ جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں وہ انتہائی نقصان دہ ہیں ۔

تازہ ترین خبریں