03:01 pm
پاکستانی جاسوس نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا

پاکستانی جاسوس نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا

03:01 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) پاکستانی جاسوس ہیکر نے بھارت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا دیدیا ، بھارتی فوج کے انتہائی قابل دماغوں کو ماموں بناتے ہوئے بھارت کی انتہائی خفیہ اور قیمتی معلومات بھارتی سسٹمز میں ہیک کر لیں ۔ بھارتی اخبار نے سجیل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی جاسوس نے درجنوں بھارتی فوجیوں کو بیوقوف بنایا۔
پاکستانی آئی ٹی ماہر نے سے سجیل کپور کے نام سےفیس بک آئی ڈی بنائی اور بھارتی فوجی افسران سے دوستی کرنا شروع کر دی پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔ اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سجیل کپور کے نام سے تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹر میں وائرس اور مال ویئر داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرائیں۔ جن میں بھارت کے اعلی ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھی۔ایسے ہی معلومات کو لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے ایک انجینئر کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں