03:10 pm
بھارتی حکومت کی پاکستان سے مذاکرات کی تردید

بھارتی حکومت کی پاکستان سے مذاکرات کی تردید

03:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی بی جے پی حکومت نے پاکستان کو لکھے گئے خط کی وضاحت کرتے ہوئے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا پاکستانی ہم منصبوں کو لکھا گیا خط ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے حوالے سے تھا۔ نئی دہلی پاکستان سے مذاکرات کےلئے تیار نہیں ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا
مروجہ سفارتی روایت کے تحت وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کی جانب سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات کا جواب دیا۔یاد رہے میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگیظاہر کردی ہے۔لیکن اب اس کی تردید سامنے آگئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں