04:10 pm
شریف خاندان کے تین افراد کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

شریف خاندان کے تین افراد کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

04:10 pm

اہور (آن لائن) سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہمشیرہ اور بھتیجی کو نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا ہے۔ جس پر شریف خاندان کے مذکورہ تینوں افراد ملاقات کئے
بغیر ہی کوٹ لکھپت جیل سے واپس لوٹ گئے۔ اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا تھا کہ ان افراد کی نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد ہے تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف جیل حکام پر برس پڑے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا، عمران نیازی ہم پر جتنا بھی ظلم کرو، قوم پر بجٹ کا تمہارا ظلم نہیں چلنے دیںگے، ان کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تین بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے۔

تازہ ترین خبریں