04:35 pm
پی ٹی آئی رہنما کے غنڈوں نے غریب چوکیدار کی زندگی عذاب بنا دی

پی ٹی آئی رہنما کے غنڈوں نے غریب چوکیدار کی زندگی عذاب بنا دی

04:35 pm

لودھراں(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما کے غنڈوں نے غریب چوکیدار کی زندگی عذاب بنا دی۔ پولیس کیجانب سے انصاف نہ ملنے پر غریب انصاف لینے کیلئے عدالت جا پہنچا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان اور ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی سمیت تھانیدار کو 21 جون کو طلب کرلیا، مجھے اور میری بیوی بچوں کی جان کو خطرہ ہے اگر ہمیں کوئی جانی نقصان ہوا تو پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان ذمہ دار ہوگا، رٹ پٹیشن کا متن، تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 18 محلہ کوڑے والا کے رہائشی عزیز چوکیدار نے عدالت میں دائر کیجانیوالی پٹیشن میں موقف اختیار کیا
کہ میں پی ٹی ٹی رہنما رانا ارسلان کے پاس عرصہ دوسال چوکیدارہ کرتا رہا میری بیوی کینسر کے مرض میں اور میری بیٹی پیدائشی طور پر دل کے مرض میں زیر علاج ہیں۔میں نے اپنی تنخواہ کے بقایا جات 45 ہزار کا پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان سے مطالبہ کیا جو کہ نہ ملنے پر میں نے پی ٹی آئی مرکزی رہنما جہانگیر ترین سمیت ڈی پی او لودھراں جمیل ظفر کو درخواست گزاری جسکے بعد پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان مبینہ طور پر پولیس سے ساز باز ہوکر مجھے 31.05.19 کو گرفتار کروا دیا اور مبینہ طور پر پولیس نے تشدد کیا اور کہا پی ٹی آئی رہنما رانا رسلان کیخلاف درخواست دینے کا تمہیں مزا چکھاتے ہیں۔ میڈیا سمیت میرے بیوی بچوں کی مداخلت پر مجھے رہا کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما نامعلوم غنڈوں کو میرے گھر بھیج کر مجھے حراساں کروا رہا ہے اور مجھے پریشان کر رہا ہے اور مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس حوالے سے میں نے ڈی پی او لودھراں جمیل ظفر کو درخواست بھی گزاری مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اگر مجھے یا پھر میری بیوی بچوں کو کچھ ہوا تو اسکا ذمہ دار پی ٹی آئی رہنما رانا ارسلان ہوگا،غریب چوکیدار اپنے بیوی بچوں کی حفاظت کیلئے عدالت کا رخ کرلیا، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سمیت ایس ایچ ماڈل تھانہ سٹی صابر قریشی سمیت ارشاد اے ایس آئی کو 21 جون کو طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبریں