06:16 am
بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

06:16 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنوں میں میرانشاہ روڈ پر علاقہ گربز میں ٹائر پنکچر دکان میں بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کے سبب ہوا جس سے
موقع پر موجود دو افراد زخمی ہو گئے، ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تازہ ترین خبریں