06:31 am
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

06:31 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق فاروق حیدر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس آئے تھے
اور وزیراعظم پاکستان کے چیمبر کی طرف جاتے ہوئے لفٹ کا استعمال کر رہے تھے کہ اچانک لفٹ رک گئی ۔ لفٹ خراب ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی دوڑیں لگ گئیں اور تگ و دو کے بعد پانچ منٹ بعد لفٹ کو کھلوا دیا گیا۔پھر فاروق حیدر سیڑھیوں کے ذریعے ہی وزیراعظم چیمبر پہنچ گئے ۔

تازہ ترین خبریں