11:58 am
’’بلاول صاحب جس شخص کو آپ سونے کا تاج پہنا رہے ہیں اس پر دبئی میں لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام ہے‘‘

’’بلاول صاحب جس شخص کو آپ سونے کا تاج پہنا رہے ہیں اس پر دبئی میں لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام ہے‘‘

11:58 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) سندھ کے وزرا کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے شخص کا عبرتنا ک انجام ، لرزہ خیز قتل نے پاکستانیوں کو دہلا کر رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک ادھیڑ عمر سرکاری ملازم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس کے قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔
تاہم اس شخص کی ایک ویڈیو ضرور سامنے آئی ہے جو کہ کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں مقتول نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں پر رشوت خوری کے الزام لگائے تھے۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سبھی سینئر راہنماؤں کے خلاف رشوت کے ثبوت ہیں اور اس کے پاس ان کے نام کے پے آرڈر اور چیک موجود ہیں۔مقتول نے اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں میں آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی میںبھی شریک ہوا تھا آپ انکوائری کرو میں آپ کو ثبوت دوں گا،آپ کی پارٹی کے سینئر راہنما جن میں آغا سراج درانی،ناصر شاہ،شرجیل میمن اور جعفر خواجہ جیسے لوگ کسی بھی افسر کی تعیناتی کا پچاس لاکھ روپے لیتے ہیں۔
ویڈیو بیان میں اس شخص نے یہ بھی کہا کہ سید ناصر شاہ رشوت لینے کے لیے باتھ روم سے تولیہ باندھے ہوئے بھی باہر نکل آتا ہے۔اس شخص نے الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جعفر شاہ میرے ساتھ پان کی تھیلی پانچ سو روپے میں بیچا کرتا تھا مگر آج وہ کہاں گیا،کیا اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔اس شخص نے بتایا تھا کہ میں93سے سندھ کی لوکل گورنمنٹ میں ملازم ہوں میں نے جب بھی ان سیاستدان کی کرپشن کے خلاف بولنے کی کوشش کی تومیرے خلاف نیب میں انکوائریاں کرائی گئیں مگر الحمداللہ اب تک 14انکوائریاں ہوئیں اور میں ہر انکوائری میں بے گناہ ثابت ہوا۔
 


تازہ ترین خبریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

ہمار امذہب اور کلچر  ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

ہمار امذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان