07:08 am
منشاء بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور

منشاء بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور

07:08 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے منشاء بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کر لی منشاء بم اور اس کے دو بیٹوں نے 7مقدمات میں درخواست ضمانتوں بعد از گرفتاری دائر کی تھی۔سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا،جوہر ٹاون پولیس نے منشاء بم اور اس کے بیٹوں پر چار مقدمے اور ٹاون شپ پولیس نے3 مقدمات درج کررکھے ہیں، ملزمان پر شہریوں کے گھروں
اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کیے۔عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی اور منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں