07:37 am
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی

07:37 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ،قبائلی اضلاع کی16صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پاک فوج کوانتظامات کرنے کی ہدایت کردی،
حلقوں کےتمام پولنگ اسٹیشنزکے اندراورباہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔پاک فوج کے اہلکار انتخابی عملے کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے،پرنٹنگ پریس کی نگرانی پر جوا نوں کو 5جولائی کو تعینات کیا جائے گا جوبیلٹ پیپرزکی چھپائی اور ترسیل کی ذمہ داری پرمامورہوں گے۔پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے، قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال بہتررکھنے کیلئے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے۔

تازہ ترین خبریں