11:18 am
لوٹ مارکرنے والے احتساب کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،وزیراعظم عمران خان

لوٹ مارکرنے والے احتساب کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے،وزیراعظم عمران خان

11:18 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوٹ مارکرنے والے احتساب کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔بجٹ کی منظور کیلئے اتحادیوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، اتحادیوں کے تحفظات دورکرنے کیلئے وزیراعظم خود ملاقاتیں کرنے لگے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق )کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء پر شریک تھے۔چوہدری شجاعت کی سربراہی میں آنے والے وفد میں پرویزالٰہی،طارق بشیرچیمہ اورمونس الٰہی بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزراء میں پرویزخٹک،شفقت محمود ،نعیم الحق اورمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔