01:57 pm
چئیرمین نیب نے فواد چودھری کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا

چئیرمین نیب نے فواد چودھری کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا

01:57 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین نیب نے فواد چوھری کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ می احتساب بیورونے فوادچوہدری، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے نیب سے متعلق بیان" احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں" کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مذکورہ بیان حقائق کے منافی ہےجس سے نہ صرف نیب کاتشخص مجروح ہو ا ہے
بلکہ نیب کے ا فسران /اہلکاران جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ان کے کام کی بھی نفی ہے۔ نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کومعتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مذکورہ بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور تحقیقات میں رکاوٹ پید ا کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آج تک قومی احتساب بیورو کو احتساب کے لئے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بیا ن کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔