03:35 pm
 مراد علی شاہ ، خورشید شاہ اور انوار سیال بھی گرفتار ہونے والے ہیں، چودھری غلام حسین

مراد علی شاہ ، خورشید شاہ اور انوار سیال بھی گرفتار ہونے والے ہیں، چودھری غلام حسین

03:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ منظو ر ہوتے ہی کئی اہم شخصیات جیل میں بند ہوجائیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمعروف صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین کا کہناتھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد صورتحال میں یکسر تبدیلی آچکی ہے اور بہت جلد کئی
اہم گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، خورشید شاہ اور انوار سیال بھی گرفتار ہونے والے ہیں۔