03:36 pm
 اپوزیشن جماعت کے 15 ایم این اے گرفتار ہوں گے، چودھری غلام حسین

اپوزیشن جماعت کے 15 ایم این اے گرفتار ہوں گے، چودھری غلام حسین

03:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ منظو ر ہوتے ہی کئی اہم شخصیات جیل میں بند ہوجائیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمعروف صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین کا کہناتھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد صورتحال میں یکسر تبدیلی آچکی ہے اور بہت جلد کئی اہم گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔
چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہچند دنوں میں اپوزیشن جماعت کے 15 ایم این اے گرفتار ہوں گے جب کہ کچھ تو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ان کے جرائم بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے،اگرچہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ بجٹ سے پہلے ہمارے ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جائے گا تاہم انہوں نے جرائم ہی بہت کیے ہیں جو سب کے سامنے آ جائیں گے۔ خیال رہے نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے، نیب نے وزارت خارجہ،وزارت داخلہ کے افسران اورسابق وزیر بلدیاتسندھ جام خان شورو کے خلاف انکوائری کی منظوری جبکہ سابق وی سی مجاہد کامران کیخلاف ریفرنس دایر کرنے کی منظوری دے دی گئی