10:33 am
حیدر آباد ٹرین حادثہ: شیخ رشید نے ذمہ داری قبول کرلی، قوم سے معذرت

حیدر آباد ٹرین حادثہ: شیخ رشید نے ذمہ داری قبول کرلی، قوم سے معذرت

10:33 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز حیدر آباد میں پیش آنے والے ٹرین حادثے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں حادثے کی ذمہ داری لیتا ہوں، یہ انسانی غلطی ہے، قوم سے معذرت خواہ ہوں۔ ہم جو کما رہے ہیں، اسے ریلوے کی بہتری پر لگا رہے ہیں۔ میں نے دو ارب روپے ایسے سٹیشنز پر لگائے جہاں سے 6 ہزار آمدن نہیں ہے، میری کوشش ہے کہ ریلوے کو ٹریک پر لاؤں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ ہم ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا آج پی سی ون سمٹ کر دیا ہے جبکہ ایم ایل ٹو کا ٹینڈر بھی ہم کھولنے جا رہے ہیں۔ 30 جون کے بعد ہم اپنی فنانشل رپورٹ سمٹ کریں گے۔ ایم ایل ون کے بعد کوئی پھاٹک نہیں ہوگا کیونکہ تمام ٹریک کی فنسگ ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں