10:44 am
نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

10:44 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔نیب کا دائر کیے گئے ریفرنس میں کہنا ہےکہ مصطفیٰ کمال پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ زمین 1980ء میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005ء میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل
کر لی۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی تھی۔نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں