01:35 pm
اس کام کیلئے آئین میں تبدیلی بھی کرنی پڑے تو کرلو

اس کام کیلئے آئین میں تبدیلی بھی کرنی پڑے تو کرلو

01:35 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )اس کام کیلئے آئین میں تبدیلی بھی کرنی پڑے تو کرلو ۔۔ عمران خان ملک کی کس اہم ترین شخصیت کیلئے آئین میں تبدیلی تک پر تیار ہیں ؟ بہت بڑی خبر ۔۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہیں آئین میں تبدیلی کر کے ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی جائے تو وہ بھی کر گزریں ۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت روا ں سال 28نومبر کو ختم ہو رہا ہے،، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی آپشن ہیں ، ایک آپشن کہ ان کو ایک سال کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی جائے،
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم ہاؤس کے قریبی حلقوں سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری بار کیلئے بھی آرمی چیف کے عہدے پر فائز رکھا جائے۔اس کیلئے اگر آئین میں ترمیم ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کرنا پڑے تووہ بھی کرلی جائے۔لیکن جنرل قمر جاوید باجوہ کی میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ، انہوں نے کبھی بھی مدت ملازمت میں توسیع کا عندیہ نہیں دیا۔ فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہے۔فوج کے اندر یہ نہیں ہے کہ کوئی افسر تیار ہے یا نہیں ہے۔ بلکہ فوج کی جو بھی آئندہ کمان سنبھالے گا وہ پوری طرح تیار اور فٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو تین ایسی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے عمران خان یا پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینی چاہیے ۔ایک تویہ ہے کہ فوج میں جاسوسی کے نیٹ ورک کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔جس میں جنرل جاوید اعوان جو لیفٹیننٹ جنرل تھے ، وہ ڈی جی ایم او بھی رہے ہیں۔جن لوگوں کوسزائیں ہوئیں،ان میں بریگیڈیئر رضوان اور ایک سویلین تھے۔یہ نیٹ ورک کئی سال تک کام کررہا تھا۔پاکستا ن میں جن چیزوں کی جاسوسی کی گئی، ان میں نیوکلیئر ہتھیار بھی تھے۔اس میں یہ بات بھی پتاچلی کہ فیلڈ آفیسر کے کام کی جاسوسی بھی کی گئی۔ پاکستان کی فوج نے احتجاج بھی کیا ۔پاکستانی حکام کا خیال ہے امریکا نے جو نیٹ ورک بنایا تھا، وہ سارا نیٹ ورک بھارت کیلئے کام کر رہا تھا۔ایک سویلین کو پکڑا گیا، اس کا تعلق سویلین تھا۔یہ جو بھی نوٹس بناتے تھے اس کی کاپی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کو بھی بھیج دیتے تھے۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ نئے چیف کو آکر تین سے چھ مہینے چیزوں کو سمجھنے میں لگتے ہیں، لیکن اس وقت جو سرحدو ں پر صورتحال ہے پاکستان کسی بھی خلاء کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔